بھٹکل:13/ڈسمبر (ایس او نیوز) ماہ ربیع الاول میں آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی پیدا ئش کی مناسبت سے کئی ایک جلسے جلوس وغیرہ کا اہتمام کیا جاتاہے، آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) نے اترکنڑا ضلع کی سطح پر کنڑا اور اردو میں پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کے لئے مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کئے جانے کی اطلاع آئیٹا بھٹکل شاخ کے صدر جمیل احمد شریف نے پریس ریلیز کے ذریعے دی ہے۔
حضرت محمد ﷺ کی زندگی اساتذہ کے لئے ایک مثالی زندگی ہے، تعلیمی میدان میں حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات آج بھی مفید بخش ہیں۔ ایک استاد اگر تدریسی میدان میں طلبا کے درمیان مقبول و معروف ہوتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار ہوناچاہتاہےتو انہیں ضروری ہے کہ وہ حضورﷺ کی تعلیمات سے روشنی حاصل کرے۔ اردو میڈیم کے پرائمری اور ہائی اسکول اساتذہ کے لئے بعنوان ’’ نبی ﷺ کا طریقہ تدریس ‘‘اورکنڑا میڈیم کے اساتذہ کے لئےحضرت محمد ﷺ کی تعلیمات اور طلبا کی ہمہ جہت ترقی کے عنوان پر مضمون نویسی کا مقابلہ منعقد کیا گیا ہے۔ مقالہ یا مضمون 4صفحات سے زائد نہ ہو۔ 15جنوری مضمون ارسال کرنے کی آخری تاریخ ہے۔
مندرجہ بالا مضمون نویسی مقابلہ میں شریک ہونے والے اردو اور کنڑا اساتذہ کو الگ الگ زمرے میں اول3000، دوم2000 ، سوم 1000روپئے نقد انعام اور سند سے نوازاجائے گا۔اسی طرح مقابلہ میں شریک ہوئے تمام اساتذ ہ کو تشجیعی انعامات اور سند سے نوازاجائے گا۔ مضمون تحریری طورپر یا ٹائپ کردہ ہو، اپنےمتعلقہ اسکول کے صدر مدرس کی تصدیق کے بعد ہی پوسٹ کے ذریعے یا ای میل کرسکتےہیں۔ yammarmanvi@gmail.com
مضمون ارسال کرنے والے اساتذہ توجہ دیں کہ جس عنوان پر کہا گیا ہے اسی پر تحریر کریں اس کے علاوہ حضرت محمد ﷺ کے بچپن، نبوت سے پہلے اور بعد کی حیات پاک وغیرہ پر نہ لکھیں، بلکہ صرف آپﷺ کے طریقہ تدریس کے متعلق ہی تحریرکریں۔عنوان سے ہٹ کر لکھے ہوئے مضامین کی جانچ نہیں کی جائے گی۔ مضمون ارسال کرنےکا پتہ اس طرح ہے۔
ایم ، آر، مانوی، کنونیر سیرت مضمون نویسی،دعوت سنٹر ، سلطانیہ اسٹریٹ ، بھٹکل ۔ 581320۔ موبائیل :9886455416